لاہور(کلچرل رپورٹر)ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل اورچیئرمین ایشین ایکسی لینس پرفا رمنس ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے بتایا ہے کہ 26ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈ زکی تقریب لاہور آرٹس کونسل کے تعاون سے 13نومبرکو الحمراء ہال نمبر 1 شاہراہ قائد اعظم لاہور میں منعقد کی جارہی ہے ۔ ایوارڈز کیٹٹیگریز میں فلم، ٹی وی سٹیج، سماجی خدمات،کالم نگار،خواتین، فیشن انڈسٹری ، ماڈلز ،بوتیک ،بیوٹیشن ،بزنس مین،بلڈرز، آٹو انڈسٹری ،جنرل انشورنس، پراپرٹی کنسلٹنٹ ، کا سمیٹکس ،علاقائی صحافت ، میڈیا کنسلٹنٹ ،اینکرز، آؤٹ ڈور ایڈورٹائزر اور دیگر شعبہ زندگی کے افراد اورنامور شخصیات جنہوں نے گزشتہ 10سے 25 سال تک بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا ان کو ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے ۔26 ویں ایوارڈز تقریب کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ تقریب میں معروف گلوکار انور رفیع ، گلاب علی، واجد علی بغدادی ، عباس جٹ، حسن عباس، سعید سہکی اور استاد سائیں جعفر حسین قوال اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ میاں محمد اسلم اقبال صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت صدارت کریں گے۔