لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل الحمرا میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کمیٹی کا 7واں اجلاس ہوا جس کی صدارت ممبر پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کی۔اجلاس میں سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر راجہ جہانگیر انور، ایگزیکٹو ڈائریکٹرلاہورآرٹس کونسل الحمرا اطہرعلی خان ، ڈائریکٹرجنرل پلاک ثمن رائے ومحکمہ انفارمیشن اینڈ کلچر کے دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کی تقسیم کے حوالے سے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے ساتھ ایم اویو سائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اگلے مالی سال سے فنکاروں کی رجسٹریشن کے لئے موبائل ایپلی کیشن متعارف کرانے کی تجویز زیر غورآئی۔