لاہور(کلچرل رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر ، محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام ہفتہ شانِ رحمۃ للعالمینﷺ کے حوالے سے محفل میلاد (خواتین) کا انعقاد کیا جس میں مشہور نعت خواں شاہدہ منی، حنا نصر اﷲ، سائرہ طاہر، شبانہ عباس، ثمینہ ملک، بشریٰ صادق، ہُما عمران، نگہت اسما گلزار، سدرہ ستار شامل تھیں۔ پروگرام میں نظامت کے فرائض مشہور فلم سٹار نشو بیگم نے انجام دئیے ۔ اِس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پِلاک ڈاکٹر صغرا صدف نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے اعلان کردہ ’’ہفتہ شانِ رحمۃ للعالمینﷺ‘‘ کے سلسلے میں پِلاک نے مختلف تقریبات کا انتظام کیا جن میں لیکچرز، محفل سماع اور محفل میلاد (خواتین) شامل ہیں۔