لاہور(کلچرل رپورٹر ) ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے کہا ہے کہ کورڈ۔19کی صورتحال کے مدنظر میوزک،آرٹ مصوری اور فنون لطیفہ کے آن لائن فروغ کیلئے پالیسی پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ،فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کو اپنے فن کے اظہار کابھرپور موقع دیا جائے گا،تمام ادبی وثقافتی اداروں کے ساتھ خوبصورت مراسم کی فضاء قائم کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلچر کے آن لائن فروغ کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کلچر ہر فرد کی زندگی کا حصہ ہے ،ہماری کا وشیں معاشرہ کو خوبصورت بنانے میں معاون ثابت ہونگی ۔ انہوں نے الحمرا سٹوڈیو،الحمرا آرکائیوز، ادبی بیٹھک، الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ، ورکشاپ، آرٹ گیلری،ہالز ودیگر شعبوں کا بھی دورہ کیا۔