لاہور(کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام تحریک آزادی کی جدو جہد پر مبنی ڈرامہ ’’ونڈ ۔ ۔1947‘‘ پیش کیا گیا۔ڈرامہ میں حصول پاکستان کے قائدین پاکستان کو جد وجہد کرتے دیکھایا گیا ہے ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اطہر علی خان نے ڈرامہ میں خصوصی شرکت کی اور اس موقع پر کہا کہ ڈرامہ کا مقصد نوجوان نسل کو ان قربانیوں سے روشناس کروانا ہے جو حصول پاکستان کے لئے دی گئی،اس سے نوجوانوں میں محب الوطنی کا جذبہ بڑھتا ہے ۔ڈرامہ اپنی کہانی، کردار اور پیش کش میں لاجواب تھا۔ڈرامہ کے رائٹر اور ڈائریکٹر شاہد پاشا تھے ۔ڈرامہ میں سہیل طارق، شمع نگہت، ذیشان حیدر، سمیرا جنید، حفصہ، منصور بھٹی، علی احمد، فاحد علی، احسان مراد، اسد بٹ،دانش، عدیل، حلیمہ اور رضیہ ملک نے پرفارم کیا ہے ۔ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ڈرامہ دیکھا اور بے حد پسند کیا۔ علا وہ ازیں سیان انجیئنرنگ یونیورسٹی چین کے طلبہ و طالبات کے وفد کا الحمرا کا دورہ کیا ۔وفد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان سے ملاقات اور ثقافتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اطہر علی خان نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور شہد سے میٹھی ہے ، الحمرا ادب و ثقافت کا گہوارہ ہے ، یہ اپنی تہذیب و تمدن کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے ۔