لاہور( کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل الحمرا نے نوجوانوں کو موسیقی کی جدید تکنیک سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اہم اقدام اٹھایا ہے جس کے تحت الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں گلوکاری کی ایڈوانس کلاسز شروع کی جا رہی ہیں جس کے لئے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے جو 10فروری 2020 تک جاری رہے گا۔ 15تا30برس کے نوجوان اس کورس میں داخلہ کے اہل ہونگے ،ایڈوانس کلاسز ہفتہ میں تین روز جمعرات تا ہفتہ ہوا کریں گی ،کورس کا دورانیہ 6ماہ پر مشتمل ہوگا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ اس اقدام کامقصد نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق گلوکاری کی تربیت فراہم کرنا ہے ،نوجوانوں کی تربیت کے لئے معروف گلوکاروں کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں جو نوجوانوں کو اپنے فنی تجربات سے آگاہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی ایڈوانس کلاسز میں داخلہ حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کو نکھا ر سکتے ہیں ۔