لاہور(کلچرل ر پو ر ٹر ) لاہور آرٹس کونسل کے ذیلی ادارہ الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں سلسلہ وار پروگرام’’ ایک شام فنکاروں کے نام‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔موسیقار ،گلوکار اور استاداشتیاق جعفری کے ساتھ ایک خوبصورت شام منائی گئی۔نامور فلم ڈائریکٹر حسن عسکری ، سجاد طافو نے اشتیاق جعفری کو انکی فنی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے طلبہ و طالبات سے زبردست پرفارم کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اس حوالے سے اپنے تاثرا ت میں کہا کہ الحمرا فنون لطیفہ کے شعبے میں اعلی خدمات سر انجام دینے والوں کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے ،اپنے فنکاروں کی قدر کرنا زندہ قوموں کا شیوہ ہے ، الحمرا اسی مشن کو لے کر آگے بڑھ رہا ہے ۔تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔