لاہور(کلچرل رپورٹر) صوبائی سیکرٹری خزانہ پنجاب عبد اللہ سُنبل نے الحمرا آرٹس کونسل میں جاری 8روزہ خطاطی کی نمائش،ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر کے نوجوان آرٹسٹو ں کے حوصلوں میں اضافہ کیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے سیکرٹری خزانہ پنجاب عبد اللہ سُنبل کو نمائش میں 100سے زائد خطاطین کے 150فن پارے دیکھائے ،جس دیکھ کر صوبائی سیکرٹری خزانہ پنجاب نے آرٹسٹوں کو بھر پور داد دی۔اس موقع پر مقابلہ خطاطی میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے میں انعامات کی تقسیم کی تقریب کا بھی انعقاد ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سیکرٹری خزانہ عبد اللہ سُنبل نے کہا کہ نمائش میں آویزاں فن پارے خطاطین کی اعلی مہارتوں کا مظہر ہے۔