لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا نامور ڈرامہ نگار اگتھا کرسٹی کے ناول سے ماخوذ ڈرامہ’’جال ‘‘ 7تا 9اکتوبر 2019شام 6:30بجے الحمرا ہال نمبر 2میں پیش کر رہا ہے جوتھیٹر دیکھنے والے شائقین کے لئے بے حد دلچسپی کا حامل ہوگا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ ٖڈامہ ’’جال ‘‘قدیم تھیٹر کی اعلی اقدار کی تجدید نو کی کاوش ہے ،الحمرا عوام کے لئے باقاعدہ معاشرتی فلاحی ڈرامے پیش کر رہاہے ،جنہیں عوامی پذیرائی مل رہی ہے ۔