لاہور(کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں نئے سال کی پہلی سہ ماہی میں ہونے والے پروگراموں کوحتمی تشکیل دینے کے لئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ چیئرپرسن الحمرا منیزہ ہاشمی نے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں الحمرا آرٹ میوزیم میں آویزاں شاہکار فن پاروں پر مشتمل catalogکے اجزا کا فیصلہ کیا گیا۔موسم بہار کے حوالے سے رنگا رنگ ادبی و ثقافتی تقریبات کے انعقاد پر بھی گفتگو ہوئی۔ فرینڈآف الحمرا کی فہرست میں توسیع کا بھی فیصلہ کیا گیا اس اقدام سے عوام کی الحمرا کے پروگراموں میں زیادہ سے زیادہ شمولیت ممکن ہوگی۔الحمرا میں خواتین ڈے کے موقع پر ویمن فیسٹیول کے انعقاد ہوگا۔چیئرپرسن بورڈ آف گورنز منیزہ ہاشمی نے کہا کہ فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں نوجوان آرٹسٹوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔