لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے تحت ہونے والے ’’ گوشہ گیان ‘‘میں عہد ساز شخصیات کو یاد کرنے کا سلسلہ جاری ہیں۔اس نئے سلسلے ’’عہد ساز‘‘ میں عظیم سائنسدان و دانشور البیرونی کو زبردست خراج عقید ت پیش کیا گیا۔نشست میں نامور سکالر ڈاکٹر طارق شریف ذادہ نے عظیم سائنسدان و دانشور ابوریحان البیرونی کے فن و شخصیت پر روشنی ڈالی۔ ایگزیکٹو ڈائر یکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے کہا کہ نامور سائنسدان ہماری تاریخ کا درخشاں باب ہیں، دنیا انکی خدمات سے مستفید ہو رہی ہے ،ان کا کام ہمارے لئے اثاثہ ،نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے ۔