کراچی ( کامرس رپورٹر )ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹربینک میں ڈالر 154روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 154روپے تک پہنچے میں صرف50پیسے کی دوری پر ہے ۔جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں2.05روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے ڈالرکی قیمت خرید 151.65روپے سے بڑھ کر153.50روپے اور قیمت فروخت151.95روپے سے بڑھ کر154روپے کی سطح پر جا پہنچی، اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر1.50روپے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 151.30روپے سے بڑھ کر152.50روپے اور قیمت فروخت152روپے سے بڑھ کر 153.50روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1روپیہ،پائونڈ کی قدر میں 1.50روپے اضافہ ہوا۔ادھر فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہو کر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 73 ہزار دو سو روپے پر پہنچ گیا۔ماہرین کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 451 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔