کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستانی روپے پر امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کا دباؤ منگل کو بھی برقرار رہا ۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر50پیسے مہنگا ہوگیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں68پیسے کااضافہ اورقیمت فروخت میں2پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید133.00روپے سے بڑھ کر133.68روپے اور قیمت فروخت133.80روپے سے گھٹ کر133.78روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید میں30پیسے اور قیمت فروخت میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید132.70روپے سے بڑھ کر133.00روپے اورقیمت فروخت133.00روپے سے بڑھ کر133.50روپے ہوگئی۔