کراچی (کامرس رپورٹر)انٹر بینک میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد نیچےآگیا،ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 169 کی سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں کم ہوکر 165 روپے کا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے آغاز سے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا اوربینکوں کے درمیان لین دین میں ڈالر 2 روپے 87 پیسہ مہنگاہوا جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر 166.13 سے بڑھ کر 169 روپے کا ہوگیااور گزشتہ 4 دن میں ڈالرکی قدرمیں 9 روپے 37 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم ڈالر 169 روپے پر پہنچا تو سٹیٹ بینک حرکت میں آگیا، ذرائع کے مطابق سٹیٹ بینک نے مارکیٹ میں مداخلت کی اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ روکنے کیلئے مارکیٹ میں 25 سے 30کروڑڈالر فراہم کئے جس کے بعد اچانک ڈالر کی قدر میں چارروپے کی کمی ہوئی اور ڈالر 169 سے کم ہوکر 165 روپے کاہوگیا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی منظرنامے پرافرا تفری کی صورت حال ہے ۔ بیرون ملک پروازیں بند ہونے اورلاک ڈائو ن کے باعث روپیہ دبائو کاشکارہے جس کی وجہ سے صرف رواں ماہ ہی ٹی بلز سے ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر کا انخلا دیکھنے میں آیا ہے ۔