کراچی (کامرس رپورٹر ) کاروباری ہفتہ کے آغاز پر انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔ایف اے پی کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 25پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.95 روپے سے کم ہو کر158.70رپے اور قیمت فروخت 159.05 روپے سے کم ہو کر158.80روپے ہو گئی ۔