اسلام آباد (این این آئی)العزیزیہ ریفرنس میں قائد ن لیگ نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل کی پیپر بک کی تیاری مکمل نہ ہو سکی،گزشتہ8 ماہ سے پیپربک کی تیاری نہ ہونے سے اپیل کی کارروائی آگے نہ بڑھ سکی، ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل 18 ستمبر سماعت کے لیے مقرر ہے ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی سماعت کریں گے ،عدالت نے پیپر بک کی تیاری ایک ماہ میں جولائی کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔نیب ٹیم اورنواز شریف کے وکیل پیپر بک تیاری میں رجسٹرار آفس کی مدد کررہے ہیں۔ویڈیوسکینڈل کے تناظر میں نواز شریف نے جلد سماعت کی درخواست تاحال دائر نہیں کی۔