کراچی (نیٹ نیوز) گلوکار شہزاد رائے نے کرونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اللہ پر توکل ہے لیکن احتیاط بھی ضروری ہے ، شہزاد رائے نے ویڈیو پیغام میں اپنی صحت کا خیال نہ رکھنے والوں پر طنز کیا ہے ،ویڈیو میں شہزاد رائے کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں میں ابھی راستے سے آرہا تھا تو ایک دوست سے ملاقات ہوئی اور وہ مجھے دیکھتے ہوئے گلے لگانے لگے تو میں نے کہا دور دور سے ، جس پر انہوں نے کہا آپ کیسی بات کررہے ہیں ، اللہ مالک ہے ۔ تو میرے ان دوستوں کے لیے شاعر نے کیا خوب کہا ہے ، اس جملے کے بعد شہزاد رائے نے اپنے ماضی کے سپر ہٹ گانے کی ویڈیو شیئر کی جس کے الفاظ یوں ہیں،یار ملک میں بڑی ٹینشن ہوگئی ، کوئی نہیں کوئی نہیں سب کچھ اللہ پر چھوڑ دو،شہزاد رائے نے پیغام لکھا یہ ویڈیو ان دوستوں کے لیے ہے جو گلے لگانا چاہتے ہیں، ساتھ انہوں نے کرونا کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔