لاہور(سٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر، سیکرٹری جنرل سینٹر حافظ عبدالکریم، سینئر نائب امیر مولنا علی محمد ابو تراب نے سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل ریفائنری اور تیل کے کنووں پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔اور کہا ہے یہ حملہ سعودی عرب پر نہیں بلکہ پورے عالم اسلام پر ہے ۔ حوثی باغیوں کی یہ کارروائی شدید قابل مذمت ہے ۔کچھ عناصر ایک منظم سازش کے تحت سعودی عرب کے دشمنوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب عالم اسلام کے قلعے ہیں۔ پاکستان کے علمائاور عوام سعودی عرب کی پشت پر ہیں۔حرمین شریفین کا امن خراب کرنے کا مطلب پوری دنیا کا امن خراب کرنا ہے ۔