لاہور ( کلچرل رپورٹر ) ماڈل واداکارہ ارم انصاری نے کہا ہے کہ اپنی پرفارمنس کے ذریعے شوبز انڈسٹری میں الگ شناخت بنانے کے لئے محنت کر رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں پڑھے لکھے افراد تیزی سے شامل ہورہے ہیں جس کی وجہ سے اس میں مزید بہتری آرہی ہے ۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ سٹیلائٹس چینلز اور ڈیجٹیل میڈیا سے نئے ٹیلنٹ کو صلاحیتوں کے اظہار کے لئے پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے ۔ ارم انصاری نے کہا کہ ماڈلنگ کیساتھ اداکاری پر بھی توجہ دے رہی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ٹی وی ڈراموں کیساتھ اگر کوئی اچھی فلم کی آفر ہوئی تو ضرور کرونگی ۔