نیویارک (شوبز ڈیسک) ہالی وڈ کے 47 سالہ اداکار و ریسلر ڈوین جانسن (دی راک) رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ۔ اداکار نے اپنی شادی کی تصاویر اپ لوڈ کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔دی راک اور ان کی نوبیاہتا دلہن لارن 2007ء سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور انہوں نے اپنی دونوں بیٹیوں ، تین سالہ جیسمین اور 15 ماہ کی ٹیارا کی پرورش کی۔ دونوں کی شادی 2018ء میں ہونا تھی لیکن لارن کے اچانک حاملہ ہو جانے کی وجہ سے یہ شادی مؤخر کرنا پڑی۔