تل ابیب ،غزہ(این این آئی،صباح نیوز ) اسرائیل میں انتہا پسند صہیونیوں نے کوروناوائرس کے خطرے کے پیش نظر حکومتی احکامات نظر انداز کردیئے ، غزہ پر اسرائیلی پابندیوں اور کورونا کے نتیجے میں مارچ میں 20 کروڑ ڈالر نقصان ہوا ہے ، اسرائیلی عدالت نے سرکردہ فلسطینی رہ نما الشیخ عمر البرغوثی کی انتظامی حراست میں مزید چھ ماہ کا اضافہ کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق گذشتہ ہفتے کے اوائل میں وسطی اسرائیل کے شہر بنی براک کی سڑکوں اور بازاروں میں خریداروں کا ہجوم تھا۔اسرائیلی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ملک میں کوروناکی وباء پھیلنے کی ایک وجہ مذہبی رہنمائوں کی اندھی تقلید اور جدید ریاستی اصولوں سے انحراف بھی شامل ہے ۔غزہ کی پٹی میں عوامی کمیٹی برائے انسداد ناکہ بندی کے چیئرمین جمال الخضری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوروناوائرس اور اسرائیلی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں 2ملین عوام گھروں میں بند ہو کربدترین مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔