لاس اینجلس (شوبزڈیسک) ایکشن سے بھرپورہالی ووڈتھری ڈی اینی میٹڈایکشن فلم ’’دی اینگری برڈز2 ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔تھروپ وین اور جوہن رائس کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2016میں ریلیز ہونے والی فلم کا سیکوئل ہے جس میں مشہور زمانہ اینگری برڈز ویڈیو گیم کے شوخ و چنچل اینی میٹڈ کردارایک بار پھر اپنی شرارتوں کے ذریعے دیکھنے والوں کو محظوظ کرتے دکھائی دینگے ۔