لاس اینجلس (ویب ڈیسک) لاس اینجلس میں ہالی ووڈ سٹارز کے زیرِ استعمال اشیاء نیلامی کے لئے پیش کر دی گئی ہیں۔ان اشیاء میں معروف پاپ گلوکار ایلوس پرسلے کی استعمال شدہ گاڑیاں،میڈیکل ڈیوائسز اور اداکارہ کیٹ ونسلٹ کی فلم ’ٹائی ٹینک‘ میں پہنی گئی جیکٹ شامل ہے ۔کیلی فورنیا میں 31 اگست کو ہونے والی نیلامی میں یہ اشیاء 8 کروڑ روپے تک میں نیلام ہونے کا امکان ہے ۔