نیویارک (شوبز ڈیسک)ہالی وڈ اداکار ٹام ہولینڈ کی فلم ’ان چارٹرڈ ‘ 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈین ٹریچٹن برگ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ان چارٹڈ ‘ معروف وڈیو گیم ’’ان چارٹرڈ ‘‘ سے ماخوذ ہے جو خزانے کی کھوج لگانے والے کردار ناتھن ڈریک کے گرد گھومتی ہے ۔ فلم میں ٹام ہولینڈ ناتھن ڈریک کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔