لاہور(خبرنگارخصوصی) لاہور چیمبر کے ممبران پر مشتمل پروگریسو گروپ نے ایف بی آر کی جانب سے میگا مال، چین سٹورز، کیفے اور ریسٹورانٹس کو الیکٹرونک ڈیوائس سسٹم کے استعمال کو ایک سال کے لئے موخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اپنے ایک آج جاری ہونے والے بیان میں پروگریسو گروپ کے صدر خالد عثمان، نائب صدر ارشد چوہدری اور ڈپٹی سیکرٹری محمد اعجاز تنویر نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ تمام چھوٹے بڑے سٹورز کو اس عرصہ کے لئے فکسڈ ٹیکس سکیم میں لا یا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر حضرات ٹیکس دینے سے نہیں گھبراتے لیکن کسی بھی سسٹم کو اتنی جلدی اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بغیر نافذ کرنا کبھی بھی نتائج نہیں لا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ان پٹس کے معاملات ٹھیک نہیں ہو جاتے.