وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) الیکشن2018میں ضلع وہاڑی میں موروثی سیاست غالب رہی ہے ۔سیاستدانوں نے سیاست اپنے ہی گھروں میں رکھنے کی کوششں کیں اب دیکھناہے کہ ان کی یہ کوششیں کہاں تک کامیاب ہوسکتی ہیں۔ ضلع وہاڑی میں بھی سیاستدانوں نے سیاست پراپناقبضہ جمائے رکھنے کی خاطرضلع بھرمیں اپنوں کونوازتے ہوئے الیکشن میں کھڑاکیاہے ۔سابق ایم پی اے وسابق سینیٹرپیرذوالفقارچشتی کاحقیقی بیٹاہمایوں افتخارچشتی صوبائی پی پی229وہاڑی1سے پی ٹی آئی کاامیدوارہے ۔جبکہ ہمایوں افتخارچشتی کاحقیقی چچاپیرغلام محی الدین چشتی چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی ہیں۔بوریوالہ سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے چودھری نذیراحمدارائیں نے سرکاری اراضی پرقبضہ کے جرم میں الیکشن میں نااہل قرارپانے کے بعداپنے حقیقی بھائی چودھری فقیراحمدارائیں کوقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162وہاڑی1سے مسلم لیگ ن کاٹکٹ جاری کرایا۔ بوریوالہ کے سابق ایم این اے چودھری نذیراحمدجٹ کی دوبیٹیاں الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں جن میں سے عائشہ نذیرجٹ حلقہ این اے 162وہاڑی1میں اورعارفہ نذیرجٹ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 163وہاڑی2سے آزادامیدوارہیں مسلم لیگ ن کے امیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے 163وہاڑی2 سیدساجدمہدی سلیم کا حقیقی بھتیجاسید سلمان شاہدصوبائی حلقہ پی پی231وہاڑی 3سے آزادامیدوارہے ۔حلقہ این اے 163میں ہی پاکستان پیپلزپارٹی کی امیدوارنتاشہ دولتانہ مسلم لیگ ن کی راہنمابیگم تہمینہ دولتانہ کی حقیقی بھتیجی ہیں۔پی ٹی آئی کے امیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے 164وہاڑی3سے طاہراقبال چودھری کے حقیقی بھائی زاہداقبال چودھری صوبائی حلقہ پی پی234وہاڑی6سے پی ٹی آئی کے امیدوارہیں۔مسلم لیگ ن کی امیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے 164وہاڑی3سے بیگم تہمینہ دولتانہ کا حقیقی بیٹاعرفان عقیل دولتانہ صوبائی حلقہ پی پی231 وہاڑی3سے مسلم لیگ کے امیدوارہیں۔میلسی میں مسلم لیگ ن کے امیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے 165وہاڑی4 سیسعیداحمدخان منیس کاحقیقی بیٹاآصف سعیدمنیس صوبائی حلقہ پی پی235 وہاڑی7سے مسلم لیگ ن کے امیدوارہیں جبکہ صوبائی حلقہ پی پی233وہاڑی5میں سعیداحمدخان منیس خود آزادامیدواربھی ہیں۔میلسی سے پی ٹی آئی کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 165وہاڑی4 اورنگ زیب خان کھچی کے حقیقی بھائی جہانزیب خان کھچی صوبائی حلقہ پی پی236وہاڑی8سے پی ٹی آئی کے امیدوارہیں۔ میلسی سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار حلقہ این اے 165محمودحیات خان کاحقیقی بیٹاعبداﷲ حیات صوبائی حلقہ پی پی236میں پاکستان پیپلزپارٹی کاامیدوارہے ۔میلسی سے حلقہ این اے 165میں آزادامیدوار سابق ایم پی اے مسلم لیگ ق میاں ماجدنوازارائیں کاحقیقی بھتیجامیاں خالق نواز ارائیں صوبائی حلقہ پی پی236میں آزادامیدوارہے ۔