اسلام آباد(صباح نیوز) الیکشن کمیشن میں2 ارکان کی نامزدگیوں کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ کمیٹی حکومت اپوزیشن کے 12 ارکان پر مشتمل ہے ۔ سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن میں ارکان کی نامزدگیوں کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی طرف سے 12 نام موصول ہوگئے ہیں۔ ہر نامزدگی کیلئے دونوں اطراف سے تین، تین نام دئیے گئے ہیں، اس طرح الیکشن کمیشن میں دو ارکان کی نامزدگیوں کیلئے 12 نام موصول ہوگئے ۔