لاہور(رپورٹ: قاضی ندیم اقبال )الیکشن کمشن آف پاکستان نے انتخابی مزدوروں کا پسینہ خشک ہونے سے قبل ان کی مزدوری ادا کر دی۔ صرف پنجاب میں انتخابی ڈیوٹی کرنے والے سرکاری ملازمین نے الیکشن کمشن سے 2ارب12کروڑ58لاکھ86ہزار روپے الیکشن ڈیوٹی کی مد میں وصول کئے ۔مذکورہ واجبات ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں، ریٹرننگ افسروں کو کی جانے والی ادائیگیوں اور صوبائی حکومت کی جانب سے امن و امان، گاڑیوں اور پٹرول کی فراہمی سمیت دیگر مدات میں پنجاب کے خزانہ سے کی گئی ادائیگیوں کے علاوہ ہیں۔ انتخابی ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کی رقم متعلقہ پریذائیڈنگ آفیسرز کو انتخابی سامان کی فراہمی کے ساتھ ہی ادا کر دی گئی۔ ادائیگی کے فارمولے کے مطابق پریذائیڈنگ آفیسرز کو فی کس 6000 روپے ، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز کو4500روپے فی کس،پولنگ آفیسر ز کو بھی فی کس4500 روپے ، جبکہ درجہ چہارم کے ملازمین کو فی کس 2000 روپے ادا کئے جانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ صوبہ پنجاب میں 47ہزار4سو73سرکاری ملازمین کو بطور پریذائیڈنگ آفیسر ڈیوٹیاں تفویض کیں۔جنہیں 6ہزار روپے فی کس کے تناسب سے 28کروڑ48لاکھ38ہزارر روپے ادا کئے گئے ۔ پنجاب میں2لاکھ58لاکھ9سو16سرکاری ملازمین سے بطور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر کام لیا۔ اور ان کو فی کس4500روپے کے تناسب سے مجموعی طور پر1ارب16 کروڑ51لاکھ22ہزار روپے کی خطیر رقم ادا کی۔پنجاب میں 1لاکھ29ہزار4سو56سرکاری ملازمین کو بطور پولنگ آفیسر تعینات کیاگیا۔جن کو فی کس4500روپے کی شرح سے 58کروڑ25لاکھ 52ہزارر روپے کی ادائیگی کی گئی۔ پنجاب میں 46ہزار6سو87 درجہ چہارم ملازمین کو بھی ڈیوٹیاں تفویض کیں۔جن کو فی کس2000روپے کی شرح سے 9کروڑ33لاکھ74ہزار روپے معاوضہ ادا کیا گیا۔ ادائیگیاں