میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر زاہدا قبال اعوان کی جا نب سے الیکشن کے موقع پر ضلع میانوالی میں فرائض سرانجا م دینے والے پا کستان آرمی کے افسران اورجوانوں کے اعزاز میں خصوصی الوداعی تقریب کا انعقادکیاگیا ۔تقریب جنا ح ہال تحصیل میو نسپل کمیٹی میانوالی میں منعقد ہوئی ۔بر یگیڈئیر اسد نواز جنجو عہ ڈی پی او سید کرار حسین ، اے ڈی سی جی فاروق اکمل ، اے سی میانوالی ظہیر چٹھہ، اے سی پپلاں شا ہد عباس ، اے سی عیسیٰ خیل عبدالماجد خان اور پا کستان آرمی کے افسران و جوانوں نے تقریب میں شرکت کی ۔بر یگیڈئیر اسد نواز جنجو عہ نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پا کستان آرمی کے افسران اور جوانوں کے ساتھ ضلعی انتظامیہ اورمیانوالی پو لیس نے نہ صرف بھرپورتعاون کیا بلکہ تما م ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔اس موقع پر ڈی سی زاہد اقبال اعوان اور ڈی پی او سید کرار حسین شا ہ نے بر یگیڈیر اسد نواز جنجو عہ کو یا دگار ی تحائف پیش کئے جبکہ بر یگیڈیر اسدنواز جنجوعہ نے انہیں یو نٹ شیلڈ بطور یاد گار پیش کی ۔