ہوبارٹ (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے لئے چار ٹیسٹ کھیلنے والے تسمانین بیٹسمین الیکس ڈولین نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 6824 رنز بنائے ۔ انہوں نے 2014 میں چار ٹیسٹ کھیلے ۔ سینچورین میں جنوبی افریقہ کیخلاف 89 رنز بنائے اور وہ اکتوبر 2014 ء میں پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد اپنی جگہ کھو بیٹھے تھے ۔