دمشق ( نیٹ نیوز،این این آئی ) روس کی وزارت دفاع کے مطابق شامی شہر ادلب میں شامی فوج اور مخالف گر وپوں میں جھڑپ کے دوران دونوں طر ف سے 90افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔ اپوزیشن گروپوں نے حملہ کر کے شامی حکومتی فوج کے اہل کاروں کو نشانہ بنایا۔اس دوران لڑائی میں فریقین کا بھاری جانی نقصان ہوا۔روس کے مطابق ادلب میں بشار کی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کی کارروائی میں شامی فوج کے تقریبا 40 ا ہلکا ر ہلاک اور 80 زخمی ہو گئے ۔روس نے تصدیق کی ہے کہ شامی اپوزیشن گروپوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 200 شدت پسندوں نے شامی فوج کی دفاعی لائن کو نشانہ بنایا۔ اس دوران 50 شدت پسند بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔روس کے مطابق ادلب میں گنجان آباد علاقے حملہ آوروں کے کنٹرول میں ہیں۔