دمشق (اے ایف پی، نیٹ نیوز )روس کے لڑاکا طیاروں نے گز شتہ روز ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کے باوجود شام کے دو شمالی صوبوں میں شہری علاقوں پربمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت 23شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ روس کے لڑاکا طیاروں نے باغیوں کے زیر قبضہ شمال مغربی صوبہ ادلب کے جنوب مشرقی علاقے میں بمباری کی ہے جس سے 13افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اس کے ہمسایہ صوبہ حلب کے مغربی علاقے میں روس کے مختلف فضائی حملوں میں مزید 10فراد مارے گئے ہیں۔