لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف گلوکارہ ماریہ میر نے نئے ڈرامہ سیریل کا او ایس ٹی سونگ ریکارڈ کرا دیا جس کی ویڈیو ریکارڈنگ جلد پیش کی جائیگی۔ گلوکارہ ماریہ نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محنت لگن سے ہر مقام میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ،اس کی مثال میں اپنے آپ کو بنا کر پیش کرتی ہوں کیونکہ جب پاکستان کے سب سے بڑے میوزک شو ’’پاکستان آئیڈل ‘‘میں مجھے جس طرح پراجیکٹ سے رد کیا گیا میری ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل بھی کی گئی جس پر مجھے مایوسی تو ہوئی لیکن میں نے محنت اور لگن سے میوزیک کو سیکھا، اس موقع پر مجھے گلوکار امانت علی نے سہارا دیتے ہوئے مجھے میوزک کے گر بھی سکھائے اور اپنے ساتھ ایک ویڈیو سونگ بھی تیار کیا جس کے بعد میری کامیابیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ امانت علی نے میرے ٹیلنٹ کو دنیا بھر کے سامنے پیش کیا جس کی میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ مغربی میوزک نے ہمارے روایتی ثقافتی موسیقی کی شکل بیگاڑ کے رکھ دی ہے ۔ انہوں نے کہا اگر سکھ گلوکار اپنے حقیقی کلچر کے مطابق موسیقی کو ترتیب دے رہے تو ہم بھی اپنے حقیقی میوزک کوکلچر کے مطابق دنیا میں پیش کرسکتے ہیں۔