شارجہ (نیٹ نیوز) متحدہ عرب امارات میں ساری زندگی گزارنے اورتقریباً چالیس سال بطور نرس خدمات سرانجام دینے والی پاکستانی خاتون میری سردار شدیدمالی مشکلات کا شکار ہے اور اسکے پاس پاکستان واپس آنے کیلئے بھی پیسے نہیں ہیں۔میری سردار بچپن میں اپنے والدین کیساتھ امارات منتقل ہو گئی تھی۔ نرسنگ کی تعلیم کے بعد انہوں نے مختلف ہسپتالوں میں بطور نرس خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے شادی کی جو زیادہ دیر نہ چل سکی۔ 69 سالہ میری سردار نے بتایا کہ اب میرے پاس کچھ بھی نہیں بچا، میری زندگی جہنم بن گئی ہے ، کچھ رقم بچائی تھی پاکستان میں گھر خریدنے کیلئے لیکن وہ ضائع ہو گئی اور اب واپس جانے کے پیسے بھی نہیں ۔میں پاکسان جانا چاہتی ہوں اور باعزت طریقے سے زندگی گزارنا چاہتی ہوں، پیسہ آنی جانی چیز ہے لیکن مجھے خدا پر پورا بھروسہ ہے ۔