راس الخیمہ( نیٹ نیوز) متحدہ عرب امارات کے طالب علموں نے راس الخیمہ میں ایسی نایاب جھیل دریافت کی جس کے پانی کی رنگت گلابی ہے ، طالب علموں نے راس الخیمہ میں واقع کوسٹ لائن میں گلابی پانی والی جھیل دیکھی جس کی انہوں نے تصاویر بنا کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی شیئر کیں، یو اے ای میں ہر دوسرا شخص اس موضوع پر گفتگو کررہا ہے ، یونیورسٹی کے 19 سالہ طالب علم عمار الفارسی نے اس جھیل کی تصویر بنائی جھیل تقریباً 10 میٹر چوڑی اور 40 میٹر چوڑی ہے ۔