واشنگٹن( ندیم منظور سلہری سے ) امریکی کانگریس کی رکن الہان عمر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اُن ممالک کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے رہے ہیں جنکا ماضی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے داغدار ہے ، امارات کو ایف 35 جدید طیاروں کی فروخت کے عمل کو روکنے کے لئے کانگریس کے فلور پر ایک قرار داد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایک ایف 35 طیارے کی قیمت ایک سو ملین ڈالر سے زیادہ ہے ، اس رقم سے چالیس ملین بچوں کو کھانا کھلایا جا سکتا ہے ، میں نے عالمی سطح پر انسانی حقوق پامال کرنے والے امارات کو ایف 35 اور دیگر ہتھیاروں کی فروخت روکنے کے لئے قانون سازی کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے پہل کی ہے ، اُمید ہے کانگریس اراکین ٹرمپ کے اس اقدام کو روکنے کیلئے اس قرار داد کی حمایت کرینگے ، ہمیں آمروں کو مسلح کرنے پر نہیں بلکہ مہلک وبائی مرض کے خاتمے پر توجہ دینی چاہیئے ۔