دبئی ( نیٹ نیوز) متحدہ عرب امارات کے میجرجنرل احمد ناصرالرئیسی بین الاقوامی پولیس ایجنسی (انٹرپول) کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔جمعرات کو ترکی میں ایک اجلاس میں انٹرپول کے رکن 140 ممالک کے نمایندوں نے میجرجنرل احمد ناصر الرئیسی کو ایجنسی کا نیا صدر منتخب کیا ہے ۔ وہ اس وقت متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ میں انسپکٹرجنرل کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ مشرق وسطیٰ کے خطے سے پہلے امیدوارہیں جو بین الاقوامی جرائم سے نبردآزماعالمی ایجنسی کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔