اوہائیو( ویب ڈیسک) امریکی جیل میں آسمان کو تکتے قیدیوں کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں آسمان سے موبائل فون گرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں، یہ دراصل جرائم پیشہ افراد کی امریکی جیل میں قید اپنے ساتھیوں کو موبائل فونز اور منشیات کی فراہمی کیلئے ڈرون سروس کے استعمال کا ایک جدید طریقہ ہے جسے سی سی ٹی وی کیمرے نے محفوظ کرلیا۔ امریکی ریاست اوہائیو کے شہر ایوکلڈ کی جیل میں یہ د لچسپ واقعہ پیش آیا ہے۔