لاہور(سپورٹس رپورٹر) امتیازعلی تاج میموریل لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بوستان جم خانہ اور ٹاؤن شپ گرین کلب کا میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا ،،دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ۔ٹاؤن شپ گرین گراونڈ پر بوستان جم خانہ کی دعوت پر ٹاون شپ گرین کلب کی ٹیم 241رنز بناکر آؤٹ ہو گئی ۔واب میں بوستان جم خانہ نے 13اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر79رنزبنائے تھے کہ خراب روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا جو دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔ میچ بے نتیجہ ختم ہونے پر دونوں ٹیموں کا ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ۔