نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی ) بلوم برگ نے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کردی۔ فہرست کے مطابق آن لائن سٹور ایمزون کے بانی جیف بیزوس کا 182 ارب ڈالر ز کے ساتھ پہلا نمبررہا جبکہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم ہوگئے ۔ ان کی جگہ الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک دوسرے نمبر پر آگئے ۔ ایلون مسک کے اثاثوں کی مالیت 128 ارب ڈالر ہے جبکہ بل گیٹس تیسرے نمبر پرہیں۔ ایلون مسک نے 2020میں اپنی مجموعی دولت میں 100 ارب ڈالرز کا اضافہ کیا۔ادھر تحقیقی جائزہ لینے والی کمپنی ہورن ریسرچ کی تازہ رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کے دوران دنیا کے 100 بڑے ارب پتی افراد کی دولت میں تقریباً 400 ارب ڈالر کی کمی ہوگئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق دنیا کی 100 بڑی شخصیات میں سے 91 کو بھاری نقصان ہوا جبکہ صرف 9 شخصیات خسارے سے بچ کر منافع کمانے میں کامیاب رہیں۔ دل چسپ بات یہ ہے کہ تمام 9 افراد چین کی شہریت رکھتے ہیں جہاں سے کورونا پھیلا۔ویڈیو کانفرنس کمپنی زوم کے بانی کے مطابق مذکورہ دو ماہ کے عرصے میں انکی دولت77فیصد اضافے کیساتھ 8 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ جس شخصیت کو سب سے زیادہ خسارہ ہوا وہ ایل وی ایم ایچ کے مالک برنارڈ آرنولٹ ہیں،انکی دولت میں 30 ارب ڈالر کی کمی آئی، ہر گھنٹے 2 کروڑ ڈالر سے ہاتھ دھوئے ۔ ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی دولت میں 9 ارب ڈالر کی کمی آئی، تاہم وہ 131 ارب ڈالر دولت کیساتھ اب بھی دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔