بیجنگ (نیٹ نیوز،صباح نیوز)چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک رواں برس کے اقتصادی اہداف حاصل کر لے گا۔وائرس نے معاشی سرگرمیوں کو متاثر ضرور کیا ہے تاہم اس کے باوجود 2020ء کے معاشی اہداف حاصل ہونے کا امکان ہے ۔دریں اثنا صباح نیوز کے مطابق چین نے ایران کے ساتھ کام کرنے والی چینی کمپنیوں پر عائد امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کردیا ۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے کہا کہ امریکہ کو داخلی اور یکطرفہ قوانین بنانے کا حق نہیں۔