لاس اینجلس(آن لائن)امریکی ریاست ایو تاہ میں گزشتہ رات ایک گھرپرفائرنگ کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے چارافرادہلاک اورایک زخمی ہوگیاہے ،جبکہ ملزم کوحراست میں لے لیاگیاہے ۔ پویس اور میڈیا رپورٹ کے مطابق حملہ ریاستی دارالحکومت سالٹ لیک سٹی کے مضافات میں چوٹھے قصبے گرانٹسویلے میں پیش آیا،گرانٹسویلے کی پولیس اہلکاررہونڈافیلڈزنے کہاہے کہ اہلکارپہنچ گئے ،انہوں نے گھرخالی کرایااورانہیں چارلاشیں ملیں۔ فیلڈزنے کہاکہ پولیس رشتہ داروں کوآگاہ کرنے کاکام کررہی ہے ،اورچھٹاشخص ہسپتال میں زیرعلاج ہے ۔ انہوں نے ان میڈیارپورٹس کی تصدیق نہیں کی کہ حملہ آوراورحملے کانشانہ بننے والے تمام افرادکاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔