واشنگٹن ( اے ایف پی، نیٹ نیوز ) امریکی سینٹ میں گز شتہ روز صدر ڈونلڈ ٹر مپ کے مو اخذے کی تا ریخی کا ررو ائی کا آ غا ز ہو گیا ہے ۔ سینٹ میں ٹر مپ کے مو اخذے کے حوالے سے 2 آ رٹیکلز پڑ ھ کر سنائے گئے جن میں الزام لگا یا گیا ہے کہ صدر ٹر مپ نے اپنے عہدے اور اختیارات کا غلط استعمال کیا اور کانگریس کے کام میں رکاوٹ ڈالی۔ امریکی صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے یوکرین کے نو منتخب صدر کو سابق امریکی نائب صدر اور صدارتی امیدوار جو بائیڈن کے بیٹے کے خلاف مبینہ کرپشن کے الزامات پر تحقیقات شروع کرنے پر مجبور کرنے کیلئے یوکرین کی فوجی امداد روک لی تھی۔امریکی ایوا ن نمائندگان نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مقدمہ سینٹ میں چلانے کی قرارداد کی منظوری دی تھی ۔ تاریخ میں صرف 2 امریکی صدور کا مواخذہ ہوا ہے ، 1868 میں اینڈریو جانسن اور 1998 میں بل کلنٹن مگر دونوں کو سینیٹ سے بری کر دیا گیا۔