لاس اینجلس( شوبزڈیسک )عالمی شہرت یافتہ امریکی موسیقار ملی سائرس سے ان کے شوہر اداکار لیام ہیمس ورتھ نے علیحدگی اختیار کرلی۔ رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ اداکارہ کے ہم جنس پرست رجحانات کی وجہ سے ان کے اور شوہر اداکار لیام ہیمس ورتھ کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے ۔خیال رہے کہ 26 سالہ مائلی سائرس نے دسمبر 2018 میں ہولی وڈ اداکار لیام ہیمس ورتھ سے خفیہ شادی کی تھی تاہم صرف 8 ماہ بعد ہی ان دونوں نے علیحدہ ہونے کا اعلان کردیا۔اداکارہ ملی کے مینجر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 'ان دونوں کو ایسا لگا کہ یہی ان کے لیے بہترین فیصلہ ہوگا اب ایسی قیاس آرائیاں بھی ہیں کہ ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ مائلی سائرس کا شادی شدہ ہونے کے باوجود کسی اور سے افیئر اور لیام ہیمس ورتھ کا منشیات کا استعمال ہے ۔