نبراسکا(ویب ڈیسک) امریکی انجینئرز نے سپورٹس میں استعمال ہونے والی ایک نیکر میں تبدیلی کرکے اسے بیرونی (ایکسو) سوٹ کا درجہ دیا ہے ، اب یہ نیکر چلنے ، دوڑنے اور اونچائی پر چڑھنے کی قوت میں اضافہ کرسکتی ہے ۔یونیورسٹی آف نبراسکا اوماہا کے فلپ میلکم اور ان کے ساتھیوں نے ایک لچک دار سوٹ بنایا ہے جو چلنے میں لگنے والی جسمانی مشقت کو 9 فیصد اور دوڑنے میں لگنے والی طاقت میں 4 فیصد کمی کرسکتا ہے ۔اگرچہ اس میں سب سے اہم حصہ نیکر کا ہے جو بطور خاص تیارکی گئی ہے لیکن یہ اس نوعیت کی پہلی ایجاد نہیں۔