واشنگٹن( ندیم منظور سلہری سے ) واشنگٹن میں متعین سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر آل سعود نے کہا ہے کہ امریکہ میں سعودیہ کیخلاف تعصب پریشان کن ہے ، امریکی ایوانوں میں بیٹھے افراد ہم پر اعتماد کریں اپنا مخلص دوست سمجھیں۔انہوں نے کہا امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے انہیں یہاں بھیجا گیا ہے امریکہ کی دو بڑی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امریکی صدور کے آنے جانے سے امریکہ سعودی تعلقات متاثر نہیں ہوتے سعودی عرب خطے میں امریکہ کا سب سے بڑا شراکتی پارٹنر ہے لیکن بدقسمتی سے آج سعودی عرب کو صرف امریکہ سے ہی بڑا چیلنج درپیش ہے امریکہ میں سعودی عرب کے خلاف تعصب کا بڑھنا پریشان کن ضرور ہے ہم چاہتے ہیں کہ امریکی ایوانوں میں بیٹھے ہوئے افراد ہم پر اعتماد اور ہمیں اپنا مخلص دوست سمجھیں ۔