کراچی( سٹاف رپورٹر)ہائی پروفائل نقیب اللہ قتل کیس کے مبینہ قاتل سابق ایس ایس پی ملیر کا ویڈیوبیان سامنے آگیاکہ امریکہ کو مجھ سے اورپاکستان سے معافی مانگنا پڑے گی اوران کے خلاف واشنگٹن میں کیس درج کرائونگاجوبھی کچھ ہوا اس میں امریکا کا اصرار بھی تھاکہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانا چاہیے ، امریکہ کی جانب سے پابندی کے معاملے کے بعد سابق ایس ایس پی راؤانوارکاویڈیوبیان سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا جس میں ان کاکہنا کہ امریکہ کی جانب سے مجھ پراورپاکستان پرالزام لگایاگیاوہ غلط ہے ،میں ایک پولیس افسرتھا،دہشتگردوں سے لڑتارہا،دہشت گردوں کومارا،کسی لالچ کے تحت نہیں مارا،عہدہ چھوڑے ہوئے 2سال گزرگئے ،کوئی الزام نہیں لگا،امریکہ الزامات ثابت کرے ورنہ معافی مانگنا ہوگی،اگرکسی جرائم پیشہ سے رابطہ رہاہے توامریکاکوثابت کرناہوگا،واشنگٹن میں وکیل کے ذریعے اس معاملے پرکیس کرونگا،مسئلہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کیلئے مجھ پرالزام لگایاگیاہے ۔