نیو یارک (نیٹ نیوز) امریکہ میں بانجھ پن کے مسائل شکار خاتون 13 ماہ کے دوران 4 بچوں کی ماں بن گئی، نیویارک سے تعلق رکھنے والی ٹریسی کلاینڈو نامی خاتون کے گھر میں 13 ماہ کے 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے ، ٹریسی کی پہلی شادی سے ایک بیٹا تھا مگر دوسری شادی کے بعد سے وہ اور ان کے شوہر مزید بچوں کے خواہشمند تھے مگر برسوں تک بانجھ پن کے مسائل کا سامنا رہا، ایک اسقاط حمل اور 4 بار آئی وی ایف طریقہ علاج ناکام ثابت ہوا، پہلا بیٹا 12 سال کا ہوا تو انہوں نے کرائے کی کوکھ (سروگیسی) فراہم کرنے والی ایک ایجنسی سے رابطہ کیا، انہوں نے جو کوکھ کرائے پر لی، اس سے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جبکہ اس کے چند ماہ بعد ٹریسی نے بھی جڑواں بچوں کو جنم دیا اور اس طرح 3 افراد کا خاندان اچانک 7 کا ہوگیا، یہ واقعہ 2017 کا ہے جب سروگیٹ نے جڑواں بچیوں کو جنم دیا۔