نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی ریاست جارجیا میں حیران کن منظر دیکھنے میں آیا جہاں بوکھلاہٹ کا شکار ایک ہرن بھاگتا ہوا آیااور اسٹور کے شیشے توڑتا ہوا اندر جاگھسا۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اسٹور بند تھا تاہم اس دوران بوکھلاہٹ کا شکار ایک ہرن کہیں سے بھاگتا ہوا آیا اور دکان کے شیشے توڑتا ہوا اندر گھس گیا۔بعد ازاں یہ ہرن بغیر کچھ سامان لیے جلدی سے دوسرے دروازے سے باہر نکل گیا۔یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا گیا ہے جوسوشل میڈیا پرہزاروں افراد کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔