واشنگٹن(صباح نیوز، نیٹ نیوز ) امریکی ایوان نمائندگان نے چین کے ساتھ کشیدگی کے پیش نظر تائیوان کی حمایت میں دو قراردادوں کی منظوری دے دی جسے تائیوں اشورنس ایکٹ آف 2019 کا نام دیاگیا ۔قر ار دادوں کی منظوری پر چین نے بر ہمی کا اظہار کیا ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایوان نمائندگان نے تائیوان کیلئے امریکی کمٹمنٹ کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں امر یکہ تائیوان کی ہر طرح مدد کرے گا، اس سلسلہ میں ایوان نمائندگان نے متفقہ طور پر دو قراردادوں کی منظوری دی جس کی حمایت میں 414 ووٹ اور مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا۔قراداد وں کے تحت امر یکہ تائیوان کو دفاعی سازوسامان فروخت کرے گا اور عالمی تجارتی تنظیموں میں تائیوان کی شرکت کی حمایت کرے گا۔ واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے یہ قرار دادیں ایسے وقت میں منظور کی ہیں جب چینی نائب وزیر اعظم لیو ہی چین امر یکہ تجارتی مذاکرات میں شرکت کے لئے اس ہفتہ واشنگٹن جا ئینگے ۔ ادھر اس پیش رفت کی چین نے مذمت کی ہے اور اسے روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مساوی ہے ۔ ا ن قرارداد وں کی ابھی سینٹ سے منظوری باقی ہے ۔